Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : لدیہ منہاس
پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتہ اقلیت کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے اقلیتی ہفتہ 7 اگست سے 11 اگست 2025 تک جاری رہے گا اس ضمن میں افتتاحی تقریب کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان، لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شرکاء کا پاک فوج کو زبردست انداز میں خراج تحسین کیا -تقریب میں فضاء پاک فوج ذندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور سیکرٹری انسانی حقوق فرید احمد تارڑاقلیتی ممبران پنجاب اسمبلی ،غیر ملکی سفارت کار، سول سوسائٹی اور اقلیتی نمائندے موجود تھے بعد ازاں صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے دیگر کے ہمراہ چرچ میں پودا لگایابشپ ندیم کامران نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعاء کرائی -تقریبات کا آغاز بین المذاہب رنگا رنگ قافلے سے ہوا-قافلہ کیتھیڈرل چرچ سے روانہ ہوکر کرشنا مندر پہنچا جہاں ہندو کمیونٹی نے صوبائی وزیر اور قافلے کا استقبال کیا -مندر کے بعد قافلہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب پہنچاممبران پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے استقبال کیا اورصوبائی وزیر نے ممبران اور دیگر کے ہمراہ پودا لگایا بعد ازاں صوبائی وزیر کی قیادت میں قافلہ بادشاہی مسجد پہنچا جہاں امام خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے استقبال کیا تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی خصوصی شرکت -تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سونیا عاشر ‘ایم پی اے بابا فیبلوس، شکیلہ آرتھر ، ایمانوئیل اطہر ‘ایم پی اے طارق گل، ممبران پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی موجود تھے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *