مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کی ناظمہ قدسیہ ناموس کا حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کی ناظمہ قدسیہ ناموس کا حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول
جماعتِ اسلامی (جے آئی) کی خواتین ونگ کی ناظمہ قدسیہ ناموس نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔جمعہ کے روز خواتین صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ پاکستان کی ایک بڑی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔انسانیت کی خدمت میں جماعتِ اسلامی کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ملک بھر میں کئی پروگرام شروع کیے ہیں جنہیں عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے اور عوام کا اعتماد حاصل ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ جماعتِ اسلامی قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں جیت سکی اور فی الحال اس کی پارلیمانی نمائندگی نہیں ہے، پھر بھی یہ انسانیت کی خدمت اور اسلام کی تعلیمات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔قدسیہ ناموس نے اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی کے ووکیشنل ٹریننگ پروگرام ’’بنو قابل‘‘ کے آغاز کا اعلان بھی کیا، جو ملک کے دیگر حصوں میں کامیابی کے بعد اسلام اباد میں شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش کثیر الجہتی چیلنجز کے پیشِ نظر ہنر مند افرادی قوت کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور امید ظاہر کی کہ ’’بنو قابل‘‘ اسلام آباد کے عوام کے لیے امید کی ایک کرن ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام”بنو قابل” کے لیۓ رجسٹریشن کا اغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے خواتین صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام کے بارے میں عوام میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں تاکہ اسلام آباد کے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں، روزگار کما سکیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔آخر میں، سوال و جواب اور بحث کا سیشن رکھا گیا، جس میں خواتین صحافیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ قدسیہ ناموس نے ان تجاویز کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام تجاویز کو اگلے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا، جو جماعتِ اسلامی کی شبیہ کو مزید بہتر بنانے اور ملک میں اس کے فعال کردار کی وضاحت میں معاون ثابت ہوں گی۔اس موقع پر عطیہ طیب نائب ناظمہ اسلام آباد، نگران میڈیا سیل سعدیہ سیف، نگران نشرواشاعت اسلام آباد ساجدہ ابصار ،مدیحہ رحمان نگران نشرواشاعت راولپنڈی بھی موجود تھے انہوں نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا تھا۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author