Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین سے اظہار یک جہتی ’متاثرین کے دادر سی اور انصاف کے حصول کے لئے مسیحوں کا دھرناجاری ہے۔ کرسچین کالونی جڑانوالہ میں جاری دھرنے کو آج دسوں روز ہوگیا ہے جس میں بشپ آف فیصل آباد اندریاس رحمت‘ ایڈوکیٹ اکمل بھٹی‘پیر ندیم ابراہم سیالوی‘صاحبزادہ پیر محمد خرم سیفی‘ فادر خالد مختار‘پرویز سہوترہ‘ عابد چاند سمیت متعدد اہم شخصیات نے دھرنے میں شرکت کی ہے جبکہ دھرنے کے منتطمین لالہ روبن ڈینئل‘ ابرار سہوترہ‘شکیل بھٹی اور یشوع بھٹی سمیت جڑانوالہ کے رہائشی مرد و خواتین بڑی روزانہ کی بنیاد پر شب و روز دھرنے میں شریک ہیں۔ مسیحوں کے معروف سماجی رہنماء لالہ روبن ڈئینل کا کہنا ہے کہ جبکہ تک ان کے تمام مطالبات کلی طور پر تسلیم نہیں کئے جاتے یہ دھرنا جاری رہے گا
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *