Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : شیریں کریم
گلگت بلتستان میں رواں سال کے لیے ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی مکمل ہو گئی ہے، جس میں غیر ملکی اور مقامی شکاریوں کے لیے مختلف جانوروں کے پرمٹس ریکارڈ قیمتوں پر فروخت ہوئے۔محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے مطابق سب سے مہنگا پرمٹ استور مارخور کے لیے نانگا پربت کنزرویسی میں نیلام ہوا جو 3 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔ اسی طرح خانبری کے لیے استور مارخور کا پرمٹ 2 لاکھ 86 ہزار ڈالر، منور کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر اور تانگیر کے لیے 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا۔بلو شیپ کے پرمٹس بھی بھاری قیمت پر گئے۔ ایکسپورٹ ایبل پرمٹ 37 ہزار 750 ڈالر میں جبکہ نان ایکسپورٹ ایبل پرمٹ 14 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔آئی بیکس کے ایکسپورٹ ایبل پرمٹ کی قیمت 14 ہزار ڈالر رہی جبکہ نان ایکسپورٹ ایبل پرمٹ 18 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا گیا۔ مقامی کمیونٹیز کے لیے یہ پرمٹ رعایتی نرخ پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے میں رکھا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد مقامی کمیونٹیز پر خرچ کیا جاتا ہے جبکہ باقی رقم حکومتی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو معاشی فائدہ پہنچانا ہے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *