Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : اعجاز بھٹی
بہاولنگر میں والمیکی قدیم مندر میں ماتا شیراں والی کا سالانہ میلہ جاگرن منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی مذہبی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ، ایم پی اے سہیل خان کھوکر، ایم پی اے میاں کاشف علی پنسوتا، ساجن بھاٹیا ممبر مائنارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی مذہبی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ، مذہبی آزادی اور مساوی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ ایم پی اے بہاولنگر سہیل خان کھوکر نے کہا کہ پنجابی والمیکی اقلیتی برادری نے قوم کی ترقی اور امن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *