Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل اباد میں ٹیچرز ڈے کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان نے کی۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی برادر ظفر داؤد کالج ایڈمنسٹریٹر ،برادر روبن یونس یوتھ کوآرڈینیٹر ،برادر قلب نور یوتھ منسٹر ،وائس پرنسپل مسٹر نوید آصف و ایڈمن ٹیم کے ممبران تھے ۔ اس تقریب میں تقاریر، شاعری اور موسیقی کے ذریعے اساتذہ کرام کی عظمت و خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جو تعلیم کی ترقی اور نئی نسل کی بہتری کے لیے بہت اہم ہیں۔ پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر نے اپنے خطاب میں اساتذہ کرام کو ٹیچرز ڈے کی مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر وائس پرنسپل مسٹر نوید آصف نے پرنسپل، انتظامیہ و اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب تقریب پر مبارکباد پیش کی۔ مس زربفت زری اور مس زرتاشہ بشارت نے نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے تقریب کو شاندار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *