مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل کے زیر اہتمام امن کا عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل کے زیر اہتمام امن کا عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : اعجاز بھٹی

لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل کے زیر اہتمام امن کا عالمی دن کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سکول پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان کی قیادت میں طلبا و طالبات،اساتذہ کرام و سکول انتظامیہ نے حصہ لیا اور امن کی ریلی نکالی۔اس ریلی کے ذریعے وہ یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ وہ پاکستان اور دنیا بھر میں امن اور سلامتی چاہتے ہیں۔ریلی میں بچوں نے امن کے حوالے سے لکھے گئے بینرز اور پلے کارڈز ہاتھوں میں لیے ہوئے نعرے لگائے۔ پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان نے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امن کے عالمی دن کے موقع پر اس ریلی کے نکالنے مقصد کہ ہم پاکستان اور دنیا بھر میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند تعالیٰ اس دھرتی کو امن و امان گہوارہ بنائے ۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author