مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام ایک امن سیمینار کا انعقاد

عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام ایک امن سیمینار کا انعقاد

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : اعجاز بھٹی
عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام ایک امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان صاحبزادہ محمد عرفان جاوید قادری نے کی۔ خصوصی مہمانوں میں چوہدری پرویز اقبال کموکا صدر انجمن تاجران فیصل آباد، حاجی محمد آصف ملک چیف آرگنائزر عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان، محترم یوسف عدنان صاحب، پیر فاروق قادری وائس چیئرمین پاکستان، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن، مولانا عمر فاروق جامی وائس چیئرمین پاکستان، حاجی احمد جان سٹی چیئرمین فیصل آباد، محترم نعیم طلحہ صاحب، مولانا اللہ بخش محسن چیف کوآرڈینیٹر فیصل آباد، مہر نعیم صاحب وائس چیئرمین فیصل آباد، محترم فاروق ایوب صاحب، ملک خالد محمود چیئرمین وسطیٰ پنجاب، مولانا کرامت علی چشتی چیئرمین علماء مشائخ ونگ فیصل آباد، عامر شہزاد سینئر نائب صدر فیصل آباد، میاں خان صافی چیئرمین لائلپور ٹاؤن، راؤف خان ڈسٹرکٹ ممبر فیصل آباد، صدام خان نائب صدر فیصل آباد، زید بن مشہود، رانا عقیل صاحب اور دیگر اوعہدہ داران شامل تھے۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداران پیر فاروق قادری وائس چیئرمین پاکستان، پیر علی رضا ڈسٹرکٹ ممبر فیصل آباد، رمضان علی ڈسٹرکٹ ممبر فیصل آباد کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ امن سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صاحبزادہ عرفان جاوید نے کہا کہ ہم سب عدم برداشت کی ضرورت ہے۔ عالمی بین المذاہب امن کمیٹی نوجوان نسل کو قیام امن کے لیے تیار کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی اور امن سلامتی ہے۔ اگر ہم اپنے اداروں کا ساتھ دے کر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ آپ کو تو پتہ ہے کہ دیگر ممالک میں جنگ صرف بے اتفاقی اور اداروں کی مخالفت ہے۔ اگر ہم اپنے ملک میں اداروں کا ساتھ دیں گے تو ملک اور ادارے مضبوط ہوں گے۔ فرقہ واریت اور مذہبی شدت پسندی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان وطن عزیز میں میدان میں کام کر رہی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان اپنے اداروں کے تعاون سے پرامن پاکستان بنائے گی۔ منجانب عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author