مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


بریگیڈیر ڈاکٹر ہیلن رابرٹ خدمت، عزم اور قیادت کی روشن مثال

بریگیڈیر ڈاکٹر ہیلن رابرٹ خدمت، عزم اور قیادت کی روشن مثال

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

سموئیل بشیر

پاکستانی معاشرہ آج بھی ایسی خواتین کی تلاش میں ہے جو کردار، محنت اور پیشہ ورانہ دیانت کے ذریعے نئی راہیں کھولیں۔ انہی میں ایک نمایاں نام ہے، بریگیڈیئر ڈاکٹر ہیلن مریم رابرٹ وہ پاکستان آرمی میڈیکل کور سے وابستہ ایک ایسی خاتون افسر ہیں جنہوں نے اپنی خدمت، قیادت اور سکالرانہ صلاحیت سے نہ صرف خواتین بلکہ اقلیتوں کے لیے بھی حوصلے کی نئی داستان رقم کی –
ڈاکٹر ہیلن نے طب کے شعبے میں اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے آرمی میڈیکل کور میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کا پورا کیریئر ایک پیغام ہے کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کا راز صرف دیانت، محنت اور انسان دوستی میں پوشیدہ ہے۔ وہ نوجوان خواتین کے لیے یہ عملی مثال ہیں کہ اگر مقصد خدمتِ خلق ہو تو یونیفارم، عہدہ یا پس منظر رکاوٹ نہیں بنتے۔ ڈاکٹر ہیلن نے مردوں کے غلبے والے ادارے میں رہ کر جس وقار، توازن اور پروفیشنل ازم کے ساتھ اپنی جگہ بنائی، ڈاکٹر ہیلن نے مردوں کے غلبے والے ادارے میں رہ کر جس وقار، توازن اور پروفیشنل ازم کے ساتھ اپنی جگہ بنائی، وہ خواتین کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ قابلیت اور کردار کسی صنف کی جاگیر نہیں۔
وہ نہ صرف افواج پاکستان میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہیں بلکہ ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل بن چکی ہیں۔
پاکستان میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین اب مختلف قومی اداروں، طب، تعلیم، عدلیہ اور سول سروس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ ڈاکٹر ہیلن رابرٹ کی طرح کئی اور مسیحی، ہندو اور سکھ خواتین بھی خاموشی سے وہ کردار ادا کر رہی ہیں جو معاشرتی ہم آہنگی اور شمولیت کی بنیاد بن رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں آرمی میڈیکل کور، نرسنگ سروس، اور تعلیمی اداروں میں اقلیتی خواتین کی نمایاں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی معاشرہ بتدریج ایک ایسے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں صلاحیت، خدمت اور دیانت مذہب یا جنس سے زیادہ اہمیت اختیار کر رہی ہے۔ یہ تبدیلی نہ صرف اقلیتوں کے اعتماد کو مضبوط کر رہی ہے بلکہ قومی ترقی کے سفر میں اُنہیں برابر کا شریک بھی بنا رہی ہے۔ ان کا سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کے قومی اداروں میں میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔ ڈاکٹر ہیلن رابرٹ کی شخصیت میں پیشہ ورانہ مہارت، انتظامی وژن، اور انسانی ہمدردی یکجا ہیں۔
ان کی گفتگو اور رویہ دونوں اس بات کا مظہر ہیں کہ قیادت طاقت سے نہیں بلکہ کردار سے قائم رہتی ہے۔ ان کی زندگی اس بات کی عملی مثال ہے کہ عزم اور نیک نیتی سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author