Authors Hum Daise View all posts Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : اعجاز بھٹی
لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد میں پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر کے زیر صدارت،ریورنڈ برادر روبن یونس یوتھ کوآرڈینیٹر پاکستان اور وائس پرنسپل مسٹر نوید آصف کی زیر نگرانی تقریری مقابلےاور مباحثہ مقابلہ کا انعقاد ہوا جو طلبہ و طالبات کے لیے ایک بے مثال موقع تھا۔اس مقابلے میں طلبہ و طالبات نے اپنی تقریری صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ججز ریورنڈ سسٹر ثروت اقبال اور محترمہ مس ثانیہ نے شرکاء کی کارکردگی کو جانچا اور مقابلے کا مقصد طلبہ و طالبات میں تنقیدی سوچ، عوامی تقریر، اور ٹیم ورک کو فروغ دینا تھا۔آخر میں پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر نے خطاب کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور مقابلہ کو کامیاب بنانے والوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش اور شکریہ ادا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *