Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
انسانی حقوق کے کارکن بوٹا امتیاز نے یونین کمیٹی 146 سٹی حیدرآباد کے وائس چیئرمین پادری اکرم علیم و خالد مسیح گل کے ہمراہ میئر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن جناب کاشف علی شورو سے”شورو ہاؤس جام شورو” میں ملاقات کی اس موقع پر بوٹا امتیاز نے میئر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن جناب کاشف علی شورو کو یونین کمیٹی 135 حسین آباد ٹاؤن میں واقع سینٹ جوزف کالونی یونٹ نمبر 10 لطیف آباد میں عرصہ دراز سے ترقیاتی کاموں کے نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور ان میں پائی جانے والی احساس محرومی و مایوسی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل مسلک و مذہب عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کی بھی خصوصی ہدایات ہیں کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔میئر حیدرآباد جناب کاشف علی شورو نے بوٹا امتیاز کو علاقہ کے مسیحی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *