Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ :یوسف عدنان
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بچوں کے عالمی دن کو یادگار بنانے کے لیے ایک منفرد روایت قائم کرتے ہوئے اپنی وزارت کا قلمدان ایک دن کے لیے میٹرک کے ہونہار طالبعلم کے سپرد کر دیا۔ ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے ٹاپ پوزیشن ہولڈر ‘ابوذر’ کو اعزازی طور پر یہ ذمہ داری سونپی گئی۔
ایک دن کے وزیر تعلیم کا استقبال روایتی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ کیا گیا۔ ابوذر سرکاری گاڑی میں وزارت کے دفتر پہنچے جہاں افسران نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ اپنے مختصر دورانیے کی وزارت میں ابوذر خاصے متحرک نظر آئے۔ انہوں نے نہ صرف محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی صدارت کی بلکہ سرکاری افسران سے اسکولوں میں دستیاب سہولیات پر بریفنگ بھی لی۔ اس دوران ننھے وزیر نے تعلیمی بہتری کے لیے افسران کو ضروری احکامات بھی جاری کیے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *