Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
ہیومن رائٹس ڈیفینڈر و میمبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی حیدرآباد بوٹا امتیاز نے فوکل پرسن منارٹی فیسلیٹیشن ڈیسک ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہباز نذیر سرویا مسیح سے ملاقات کی۔اس موقع پر بوٹا امتیاز نے شہباز نذیر سرویا مسیح کو منارٹی فیسلیٹیشن ڈیسک ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے فوکل پرسن کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارک باد دی اور سندھی اجرک و حیدرآباد کی مشہور سوغات بمبئی بیکری کا کیک پیش کیا۔ملاقات میں اقلیتوں کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔بوٹا امتیاز نے ایس ایس پی حیدرآباد و چیئرپرسن ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو، منارٹی فیسلیٹیشن ڈیسک کی فوکل پرسن میڈم ماریہ ساریو و منارٹی فیسلیٹیشن ڈیسک حیدرآباد کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد راجپوت و ان کے ٹیم میمبرز کے بھرپور تعاون و پولیس آفس حیدرآباد میں قائم کیے گئے منارٹی فیسلیٹیشن ڈیسک کے ذریعے اقلیتی عوام کے حل ہونے والے مسائل سمیت ڈیسک کی کارکردگی و اقلیتی عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی حیدرآباد کی سب کمیٹی کے میمبر خالد مسیح گل بھی موجود تھے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *