Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
سانحہ اسلام آباد کے تناظر میں ڈی سی آفس ساہیوال میں رات گئے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ اس اجلاس میں ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال نے مسلم اور مسیحی مذہبی قائدین کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ساہیوال میں کسی ناخوشگوار واقعے کے سدباب کے لیے تجاویز لیں اور ان عملدرآمد کے احکامات متعلقہ اداروں کو صادر کئے۔ اجلاس میں ریاستی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔مذہبی اور سماجی شخصیات میں علامہ سید ضیاءاللہ بخاری، مسیحی خادمین میں بشپ ابرہام عظیم ڈینیل، ایلڈر دلبر جانی، پاسٹر پیٹر عمران، پاسٹر عدنان سیموئیل ، نے ساہیوال چرچ کونسل کی جانب سے اس واقعہ کی مذمت کی اور لواحقین کے لئے صبر اور اطمینان کی دعا کی اور قیام امن کے لئے اپنے اداروں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا، اجلا س میں بشپ ابرہام عظیم ڈینیل نے 18 فروری سے5 اپریل تک مسیحی روزوں اور ایسٹر کی عبادات کے حوالے سے خصوصی اور ضروری اقدامات سے ڈی سی ساہیوال ، ڈی پی او ساہیوال اور ریاستی اداروں کے نمائندگان کو آگاہ کیا۔ اہل تشیع علما میں سید اصغر عباس، اور علامہ حسن معصومی، انجینئر اسامہ بخاری، مولوی بشیر احمد، اور صدر تاجران حاجی لطیف شامل تھے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *