مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


محفوظ اور قانونی ہجرت بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

محفوظ اور قانونی ہجرت بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : یوسف عدنان

مائیگرنٹ ریسورس سنٹر (MRC) لاہور نے فیصل آباد میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں ایم آر سی لاہور کی جانب سے کاؤنسلر ماریہ سہیل نے شرکاء کو ہجرت کے قانونی طریقہ کار، محفوظ راستوں اور غیر قانونی ہجرت کے سنگین خطرات سے متعلق جامع آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر طارق منیر ،پرنسپل وکیشنکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد، سبگا ارشد پنجاب پلیسمنٹ سینٹر، یوسف عدنان اور دیگر معزز افراد نے خصوصی شرکت کی۔ماریہ سہیل نے کہا کہ ہجرت ہمیشہ قانونی ذرائع سے کی جانی چاہیے تاکہ لوگ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستند معلومات کی کمی اکثر افراد کو غیر قانونی راستوں کے انتخاب پر مجبور کرتی ہے، جو کبھی کبھی جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے منظور شدہ بھرتی ایجنٹس، لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسیوں اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے رابطے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔طارق منیر ،پرنسپل وکیشنکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد، نے بیرونِ ملک روزگار کے لیے ہنر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ ادارے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان اداروں میں مختلف شعبہ جات جیسے الیکٹریکل، مکینیکل، کنسٹرکشن، آئی ٹی اور دیگر ہنر سکھائے جاتے ہیں، جن کی عالمی منڈی میں بڑی طلب ہےشرکاء نے سیشن کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں محفوظ ہجرت اور متعلقہ طریقہ کار کے بارے میں بہت سی نئی اور اہم معلومات حاصل ہوئیں۔ انہوں نے ایم آر سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے آگاہی سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author