مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پام سنڈے کے جلوس چاردیواری تک محدود‘ مسیحی ایسٹر کے حوالے سے بھی تحفظات کا شکار

پام سنڈے کے جلوس چاردیواری تک محدود‘ مسیحی ایسٹر کے حوالے سے بھی تحفظات کا شکار

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: انیسہ کنول
مسیحوں نے پام سنڈے کا تہوار عزت و احترام سے منایا ہے تاہم امسال پام سنڈے کے جلوس روایتی جوش و خروش کے ساتھ نہیں نکالے جا سکے ہیں۔ مختلف شہروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ پولیس اسٹیشنز کی جانب سے چرچ سربراہان کو سڑکوں پر جلوس نکالنے سے منع کیا گیا تھا جس کی وجہ سے زیادہ گرجاگھرو ں میں جلوسوں کو چار دیواری تک محدود رکھا گیا اور چھوٹے گرجا گھروں سے جلوس نہیں نکالے جا سکے۔ اس حوالے سے پاسٹرز اور چرچ سربراہان کا کہنا ہے انہیں جلوس نکالنے سے منع کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر جلوسوں نہ نکالے جائیں جس کی وجہ سے وہ پریشانی کہ ایسٹر ڈے سن رائزنگ کے جلوس کے حوالے سے اگر ایسی کوئی ہدایات دی جاتی ہے تو سن رائزنگ کے جلوسوں کو روکنا یا چار دیواری تک محدود کرنا مشکل ہوگا کیونکہ یہ عبادت کا حصہ ہیں۔ مسیحوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیاہے جلوسوں پر پابندی لگانے کے بجائے سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے تا کہ مسیحی اپنی عبادات اور مذہبی رسومات آزادی سے پورا کر سکیں

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author