مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


این سی ایس ڈبلیو نے کم عمری کی شادی کے لیے ”بولو”مہم شروع کر دی

این سی ایس ڈبلیو نے کم عمری کی شادی کے لیے ”بولو”مہم شروع کر دی

  Author Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: انیسہ کنول

قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ایس ڈبلیو) اور یونیسیف نے، یو این ایف پی اے اور یو این ویمن کے اشتراک سے، ملک گیر مواصلاتی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا نام “بولو” (اسپیک اپ) ہے۔اس کا مقصد پاکستان سے کم عمری کی شادی کا خاتمہ ہے۔ اس مہم کا مقصد بچوں کی شادی کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور قانون میں ترامیم اور اس کے نفاذ کے لیے زور دینا ہے۔ این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت، این جی اوز، سول سوسائٹی، میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ہم نے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور حقائق کو جمع کرنے کے لیے ملک گیر مہم چلائی ہے، اس وقت چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ، پارلیمنٹ میں زیر بحث ہے اور ہمیں امید ہے کہ کم از کم عمر 18 سال اور قومی شناختی کارڈ کی موجودگی ایک قانون بن جائے گی۔ یونیسیف کے حکام نے مہم کی اہم خصوصیات پیش کیں، جس میں صنفی نقصان دہ رکاوٹوں اور محرومیوں کو دور کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ UNFPA اور UN Women کے نمائندوں نے قانونی ترامیم اور نفاذ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author