مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


اقلیتی رہنماء(حبقوق گل) کو دس سال قید کی سزا‘ تشویشناک شروعات

اقلیتی رہنماء(حبقوق گل) کو دس سال قید کی سزا‘ تشویشناک شروعات

  سمیر اجمل Author Editor Hum Daise View all posts

 

سمیر اجمل

فیصل آباد کی ایک عدالت نے 31جولائی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں سمیت 195افراد کو قید کی سزا سنائی ہے ان میں قومی اسمبلی و سینٹ میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈروں سمیت ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور ایک سابق اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی حبقوق گل بھی شامل ہیں۔عدالت کی جانب سے مجموعی طور پر 3مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا۔تھانہ سول لائنز میں درج حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں مجموعی طور پر 108افراد کو سزا سنائی گئی جبکہ 77کو بری کیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد میں درج مقدمہ میں 67میں سے 60ملزمان کو سزا سنائی گئی جبکہ 7کو بری کیا گیاہے جبکہ تھانہ سول لائنز میں ہی درج ایک اور مقدمہ میں 32میں سے 28ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے جبکہ 4کو بری کیا گیاہے۔سیاسی جماعت کے جن رہنماؤں کو سزا سنائی گئی ہے ان میں اپوزیشن لیڈران سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات ہونا کوئی نئی بات ہے ہیں ہر دور میں (جمہوری ہو یا غیر جمہوری) سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو قید و بند کی صعوبتیں برادشت کرنا پڑی ہیں‘عدالتوں سے سزائیں ہوتی ہیں اور بعد میں عدالتیں ہی ریلیف دیتی ہیں مگر مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والے کسی سیاسی رہنماء کے خلاف اس طرح کا فیصلہ پہلی بار آیا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں سیاست کے نام پر اقلیتوں کے ساتھ کتنی زیادتیاں ہوئی ہیں کبھی جداگانہ انتخاب کے نام پر ملک کے ایک سرے سے لیکر دوسرے سرے تک پورے ملک کو ہی حلقہ انتخا ب قرار دے کر ذلیل و خوار کروایا گیا کبھی مخلوط طریقہ انتخاب کے نام پر سیاسی شناخت کو مسخ کیا گیا اور کبھی بلدیاتی انتخابات میں تجربات کرتے ہوئے ناظمین کے متبادل ممبران (ضلع و میونسپل کارپوریشن) بنا کر حوصلہ شکنی کی گئی مگر اس کے باوجود اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد خاص کر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نہ تو کبھی کوئی سازش کی گئی اور نہ کسی پرتشدد کارروائی (جلسہ‘ جلوس) میں حصہ لیا گیا‘ چاہئے آمریت ہو یا جمہوریت پرامن سے انداز سے سیاسی عمل کا حصہ بننے والی اقلیت کے ایک رہنماء کے لئے اتنی بڑی سزا کا اعلان اس لئے بھی تشویشناک ہے کہ اکثریت سے تعلق رکھنے والے افراد جب قید و بند کی صعوبتیں برادشت کرتے ہیں تو برادری ازم اور اثر و رسوخ کی بنا پر ان کو نوازا جاتا ہے سیاسی عہدے ملتے ہیں مگر اقلیتوں کے حوالے سے صورتحال مختلف ہے یہاں پر قربانیاں دینے والے کو بری طرح سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ نامساعد حالات اور پرتشدد سیاسی ماحول میں جو اقلیتی رہنماء پتلی گلی سے(بیرون ملک) نکل گئے تھے اچھا وقت آنے پر انہیں یا ان کے بچوں کو ہی پارٹی ٹکٹ اور عہدے ملے ہیں اور اس وقت وطن عزیز میں جو طریقہ انتحاب رائج ہے اس کے تحت تو اقلیتی نمائندگان کا چناؤ ہوتا ہی پسند نا پسند یا پھر پیسے کی بنیاد پر ہے خو د حبقوق گل کا تعلق جس پارٹی کے ساتھ ہے ان کی ایک اقلیتی خاتون عہدیدار کے حوالے سے اس حوالے سے الزامات لگتے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر کارکنوں کی جانب سے بائیکاٹ کی پوسٹیں بھی شیئر کی جاتی رہی ہیں جہاں تک حبقوق گل کا تعلق ہے تو میں ذاتی طور پر ان کو اور ان کے خاندانی بیک گراؤنڈ سے آگاہ ہوں وہ اگر چاہتے تو سیاسی انتقام یا کارروائیاں شروع ہونے سے بہت پہلے ملک سے باہر جاسکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا دوسروں کی طرح بھاگنے کے بجائے جوانمردی سے کھڑا رہنا گوارہ کیا اور اس کا اظہار وہ اب بھی کر رہے کہ وہ دس سال تو کیا ساری عمر بھی جیل میں گزار سکتے ہیں مگر وفاداری تبدیل کرنے اور بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔جن الزامات کے تحت حبقوق گل کو سزا سنائی گئی ان کے ساتھ ان کا دور کا تعلق نہیں بنتا ہے کیونکہ ریکارڈ پر ایسی کوئی شے نہیں ملے گی جس سے پتا چلتا ہو کہ ماضی میں وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہوں انہوں نے بحثیت کارکن سیاسی جدوجہد کے ذریعے اپنے آپ کو منوایا ہے۔نچلی سطح سے ضلع کونسل کا رکن منتخب ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی تک پہنچنا اور پھر مرکزی قیادت تک قریبی تعلقات یہ سب ان کی طویل سیاسی جدوجہد کا نتیحہ ہے ان اس سیاسی جدوجہد میں کہیں بھی کوئی پرتشدد کارروائی یا سازش نظر نہیں آتی ہے مگر حالیہ جس واقعہ کو بنیاد پر کر انہیں سزا سنائی گئی ہے یہ پریشان کن ہے اگر پرامن اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف اس طرح کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے تو یہ کوئی اچھی شروعات نہیں تشویشناک شروعات ہیں

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author