مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


موسیماتی تبدیلیاں پانی کی کمی’مسیحوں کی زمینیں بنجر ہونے لگیں

موسیماتی تبدیلیاں پانی کی کمی’مسیحوں کی زمینیں بنجر ہونے لگیں

      Author Editor Hum Daise View all posts

 

تحریرو تحقیق : جیکب آفتاب

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رہنے والے مسیحوں کا روز گار کھیتی باڑی سے وابستہ ہے ان میں سے کچھ کی تو اپنی زمین ہیں اور کچھ بطور مزارع کاشتکاری کرتے ہیں کچھ عرصہ قبل تک تو مسیحوں کے لئے کاشتکاری یا کھتی باڑی ایک منافع بخش روز گار تھا جس سے ان کے اہل خانہ کا گزر بسر اور کفالت بہتر انداز میں ہورہی تھی مگر اب ان کے لئے یہ کام مشکل ہوگیا ہے جس کی بڑی وجہ موسیماتی تبدیلی اور نہری پانی کی کمی ہے ان دونوں وجوہات کی بنا پر ان کی زمینیں بنجر ہوتی جا رہی ہیں اور یہ لوگ زمینیں فروخت کرکے نقل مکانی پر مجبور ہیں.اس کی ایک مثال ملتان میں واقع مسیحوں کا واحد گاؤں چک نمبر ۱۳ایم آر ہے یہ گاؤں قیام پاکستان کے وقت مسیحوں کو الاٹ کیا گیا تھا اور یہاں کی ساری زمین مسیحوں کے پاس تھی مگر اب صورتحال یہ کہ گاؤں کی ۹۰فیصد سے زیادہ زمین مسیحی فروخت کرچکے ہیں۔
یہ جاننے کے لئے ایسا کیوں ہوا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں کہ مسیحی اپنی زمینیں فروخت کرکے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں اس گاؤں کے مکینوں اور مسیحی کاشتکاروں سے بات کی گئی ہے۔اس سے قبل گاؤں کے حدود اربع بارے جاننا ضروری ہے تاکہ صورتحال واضح ہوجائے

چک نمبر ۱۳ایم آر کا تاریخی پس منظر

چک نمبر۱۳ایم آر ضلع ملتان میں واحد مسیحی گاؤں ہے جو پاکستان بننے سے پہلے ۱۹۴۳سے آباد ہے اس گاؤں کو مختلف اضلاع گورداسپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، لائل پور (فیصل آباد)، منٹگمری (ساہیوال)، خانیوال اور ملتان سے آنے والے لوگوں نے آباد کیا۔
یہ گاؤں ملتان شہر سے ۴۰کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے پہلے وقتوں میں یہاں سے شہر جانے کے لئے مخدوم رشید اور پل چھٹہ تک ۱۵کلو میٹر پیدل چل کر جانا پڑتا تھا تب کوئی گاڑی یا بس شہر ( ملتان ) جانے کے لئے نہیں ملتی تھی مگر اب یہا ں سڑکوں کا جال ہے گاؤں کے اندر تک پختہ سڑکیں ہیں

گاؤں کی زرعی زمینیں اور آب پاشی کا نظام

اس گاؤں کی زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی نہر دریائے راوی سے ہیڈ سدھنائی کینال سے ہوتی ہوئی مخدوم رشید اور بنگلہ سہو تک آتی ہے جہاں سے ۲نہریں نکلتی ہیں جوکہ چک نمبر۱۳ایم آر اور ۱۶ایم آر اور۱۵ایم آر کو سیراب کرتی ہیں اور بعد میں ٹیل ( نہر کا آخری سرا ) بن جاتی ہے ۔شروع شروع میں یہاں نہری پانی زمینوں کی آبیاری کے لئے کافی تھا مگر پھر وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتا گیا اور اب یہ عالم ہے کہ اس نہری پانی سے آدھی زمین ہی کاشت اور سیراب ہوتی ہے جبکہ باقی زمین خالی چھوڑ نی پڑتی ہے۔چند زمینداروں نے ٹیوب ویل لگائے لیکن زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے پیداوار کم اوزمینیں بنجر ہو رہی ہیں۔ چک نمبر۱۷ایم آر میں مسیحی برادری کے رقبے کے لئے موگہ آخر ہونے کی وجہ سے پانی کم ہوتا ہے جس سے پیدار وار کم ہوتی ہے

گاؤں کے مکینوں کا موقف

گاؤں کے ایک زمیندار ولیم عنائت کا کہنا ہے کہ پانی کی شدید کمی کی وجہ سے پوری زمین کاشت نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے آخراجات بھی پورے نہیں ہوتے زمین پکے وٹ کی ہے جس کو پورا پانی نہ ملنے پر مزیدبنجر ہو رہی ہے اور اب زمینیںبیچنے پر مجبور ہیں ۔
سماجی کارکن حنیفہ وکٹر کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کی وجہ سے فصلوں کی پیدارور بہت کم ہوتی ہے ۔ خواتین کے لئے بھی روزگار کے دروازے بند ہوتے جارہے ہیں اورانہیں کھیتوں میں جو مزدوری ملتی تھی ختم ہوتی جارہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ جب سے نہری پانی کی کمی ہوئی ہے نہر میں سیوریج اور فیکٹریوں کا زہریلا پانی چھوڑا جارہا ہے ہے جس کی وجہ سے سبزیوں کی کاشت میں بھی بہت کمی ہوئی ہے اگر کچھ لوگ مجبوری میں سبزیاں کاشت کرتے بھی ہیں تو اس سے یرقان، پیٹ کی بیماریاں اور جلدی الرجی جیسی خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں گندہ پانی پینے کی وجہ سے جانوروں میں بھی بیماریاں بڑ رہی ہیں

گاؤں کی سیاسی شخصیات کا موقف

چوہدری عبدالستار بھنڈر گاؤں کی یونین کونسل کے سابق کونسلر ہیں نہری پانی کی کمی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ٹیل پر ہونے کی وجہ سے پانی بہت کم آتا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں بہت کمی واقع ہوئی ہے فصلو ں پر آنے والے اخراجات بھی پورے نہیں ہو رہے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ٹیوب ویل لگایا توزیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے زمین مزید خراب ہو رہی ہے کچھ عرصہ پہلے تک بارشیں زیادہ ہوتی تھیں مگر اب موسم بدل گیا ہے بارشیں یا تو کم ہوتی ہیں یا بے موسمی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے زمینیں زرخیز نہیں رہی اور بنجر ہوتی جارہی ہیں اور لوگ زمینیں فروخت کرنے پر مجبور ہیں

گاؤں کے کاشتکاروں کی رائے

چوہدری شہباز برکت کا کہنا ہے کہ وہ ایک چھوٹے زمیندار ہیں ان کا رقبہ تیسرے موگے پر ہے موگے کا پانی بہت کم ہے جس کی وجہ سے وہ پوری زمین پر کاشت نہیں کرپاتے ٹیوب ویل کا پانی لگا کر پانی کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی لیکن زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے فصلیں بھی اچھی نہ ہوئیں بلکہ زمین کلر اور شور زدہ ہونے لگی جس کی سے مزید نقصان ہو ا ہے فرخ پال، چوہدری دانش ایلون، چوہدری روبین پولس اور چوہدری پرویز برکت بھی گاؤں کے زمیندار ہیں ان کا کہا کہنا ہے کہ تیسرا موگہ جو چک کے قریب ہے اور جلال والا موگہ کے قریب نام سے مشہور ہے اس موگہ پر ۲۵ مربع رقبہ ہے جو اسی ایک موگے سے سیراب ہوتا ہےرقبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے فی ایکڑ ۱۷منٹ پانی ملتان ہے جو کہ بہت کم وقت ہے چوہدری دانی ایل ہربرٹ کا کہنا ہے میرا رقبہ پہلے موگے کے بالکل آخری مربع میں پر تھا پانی کی کمی کی وجہ سے سے ہر سال فصلوں کی پیداوار میں نقصان ہوتا رہا اور آخراجات بھی پورے نہ ہونے کی سبب ہر سال قرضوں کے بوجھ تلے دبتا چلا گیا اور آخر کار زمین بیچنے پر مجبور ہو گیا

پانی کی کمی اور نقل مکانی کا مسلہ

پروفیسر سلیم پرویز گاؤں کے مثالی کاشتکار ہونے کے ساتھ تعلیم کے شعبہ سے وابستہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ میری زمین پکے وٹ کی ہونے کی وجہ سے پانی کی زیادہ ضروت پیش آتی تھی پانی کی کمی کے باعث ہر سال اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے تھے ٹیوب ویل کا پانی بھی استعمال کیا لیکن زیر زمین پانی بہت کڑوا ہونے کی وجہ سے فصلیں کم ہوتی گئیں اور زمین بیمایوں کا شکار ہو کر رہ گئی اور مزید خراب ہو گی مسلسل ہر سال نقصان برداشت کرنے کے باعث میں اپنی زمین فروخت کرنے اور روزگار کے لئے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ان کا کہنا ہے کہ انہیں زمین بیچنے کا دکھ اور افسوس ہمشہ رہے گا

زرعی ماہرین کی رائے

زرعی ماہرین ڈاکٹر یوسف سردار اور ندیم بھتی کا کہنا ہے کہ چک نمبر۱۳ایم آر کا شمار ان زرعی علاقوں میں ہوتا ہے جہاں زمین کی ساخت یاسٹرکچر بنیادی طور پرپکے وٹ کی نوعیت کا ہے اس قسم کی زمین کی دیکھ بھال اور زرخیزی کا تمام تر انحصارمیٹھے اور نہری پانی پر ہوتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت چک نمبر۱۳ایم آر کو نہری پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے یہ واٹر انر جائزر پانی کی وجہ سے کلر اور زمین کے سخت پن کو روکے گا اور زمین اور فصل کو بہتر کرے گا کواٹر انر کائزر لگوائیں اور زمین کے سخت پن اور زمین کو کلراٹھی ہونے سے بچائیں

موجودہ صورتحال اور مسائل
گاؤں کا زیر زمین پانی سخت کھار اور غیر معیاری ہے نہری پانی کی عدم دستیابی کے باعث کاشت کار مجبوراً ٹیوب ویل کا کھارا پانی فصلوں کو دیتے ہیں -پکے وٹ کی زمین پر جب بار بار کھارا پانی لگایاجاتا ہے تو نمکیات زمین کی اوپری سطح پر جم جاتے ہیں جس سے زمین سخت ہو کر سانس لینا بند کر دیتی ہے زمین کا قدرتی سٹرکچر بالکل تباہ ہو چکا ہے اور اس کی جذب کرنے کی صلاحیت ختم ہو رہی ہے پیداوار میں نمایا کمی نہری پانی کی غیر موجودگی اور ٹیوب ویل کے تخلخ پانی کی وجہ سے بیچ کا اگاؤ متاثر ہوتا ہے اور فصلوں کی بالیدگی رک جاتی ہے جس کے نتیجہ میں فی ایکٹر پیداوار نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور زمینداروں کا شدید معاشی نقصان ہو رہا ہے حل وقت کی اہم ضرورت ہے پکے وٹ کے اس رقبے کو مکمل بنجر ہونے سے بچانے اور کسانوں کی معشیت کو سہارا دینے کے لئے درج ذیل اقدمات انتہائی نا گزیر ہے
زرعی زمین پرصنعتی اور تجاری سرگرمیاں

نہری پانی کی کمی’ موسیماتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گاوں کے مسسیحی تو اپنی زرعی زمنین جو کبھی زرخیر ہوتی تھی مگر اب بنجر ہونے کے قریب ہیں اونے پونے فروخت کرچکے ہیں مگر سرمای داروں نے اسے خرید کر ان پر کاروباری سرگرمیاں شروع کردی ہیں جس کی کچھ مثالیں یہ ہے کہ گاوں کے ایک زمیندار دانی ہربرٹ کی زرعی زمین جو کہ اس نے ایک مسلمان کاروباری شخص کو فروخت کی تھی پر ایک بڑا پولٹری فارم بنا دیا گیا ہے پانچ ایکڑ پر مشتمل یہ شاید اس علاقے کا سب سے بڑا پولٹری فارم ہے اس طر ح پروفیسر سلیم سراج کی زمین پر جو کہ انہوں نے فروخت کی تھی کنٹرولڈ شیڈ بنا دیا گیا ہے گاوں کے اور دو مسیحوں اسلم مسیح اور پرویز مسیح کی فروخت کردہ زمین پر اینٹوں کے بھٹے بنا دیئے گیئے ہیں جبکہ پادری سوہن لال کے فروخت کردہ رقبہ پر ایل پی جی فلنگ اسٹیشن قائم کردیا گیاہے

زرعی زمینوں اور مسیحوں کی بحالی کے لئے فوری اور قابل عمل حل
اگرچہ مسیحوں کی زیادہ تر زمین فروخت ہوچکی ہے تاہم جو زمین باقی رہ گئی ہے ماہرین کے مطابق اس کو زرخیر بنانے کے لیے حکومت مسیحوں کے دیہات کی میں نہری پانی کی مقدار میں اضافہ کے لیے اقدامات کرے یا پھر ٹربائن کے ذریعے زمیینو ں کے لیے میٹھا پانی فراہم کیا جائے علاوہ ازیں جو مسیحی پانی کی کمی یا ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زمینیں فروخت کر چکے ہیں ان کو آباد کاری سکیم کے تحت دیگر علاقوں میں زمنیں الاٹ کی جائیں کیونکہ بطور زمیندار وہ پہلے ان دیہات کو آباد کر چکے ہیں ا س طرح بطور آباد کار وہ حکومت کے لیے بھی کار آمد ہوسکتے ہی اور اپنے لیے روزگا ر کا بندوبست بھی کرسکتے ہیں گاوں کی زمینوں کو پھر سے زرخیز بنانے کے لئے نہری پانی کا وافر کوٹہ مقرر کرکے نہری پانی کی مقدار میں فوری اضافہ کیا جائے اور باری کے مطابق ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جپسم کا استعمال کھارا پانی کے اثرات کو کم کرنے اور پکے وٹ کی زمین کے سٹرکچر کو دوبارہ بہتر بنانے کے لئے کاشت کاروں کو ذراعت ڈیپارٹ منٹ کی طرف سے جپسم اورگینک میٹل استعمال کی ترغیب دی جائےاگر اس علاقے کو نہری پانی کا جائز اور وافر حصہ مل جائے تو چک نمبر۱۳ایم آر کا یہ پکے وٹ سے رقبہ ناصرف دوبارہ سر سبر ہو سکتا ہے بلکہ ملکی پیداوار میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے

مسیحوں کی نقل مکانی اور اراضی کی فروخت کے نتایج

پانی کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث چک نمبر 13ایم آر جو کہ کبھی مسیحوں کا گاوں کہلاتا تھا اس کی اب شناخت ہی ختم ہوتی جارہی ہے گاوں کی آباد کاری کے وقت یہاں دو نمبردار تھے اور دونوں مسیحی تھے مگراب دونوں نمبر دار مسلمان ہیں ‘گاوں میں پہلے دو گرجا گھر اور ایک مسجد تھی اب دو مسجدیں بن چکی ہیں جس سے یہ نظر آتا ہے کہ نقل مکانی کی وجہ سے مسیحوں کی تعداد میں کس قدر کمی ہوی ہے اور وہ گاوں جو کہ اقلیت کے نام پر آباد کیا گیا تھا اس میں سے اقلیت کی شناخت ختم ہوتی جارہی ہے اراضی کی فروخت اور مسیحوں کی نقل مکانی کا ایک نقصا ن یہ بھی ہوا ہے کہ گاوں کی طرف واپس ٓانے کا رحجان ختم ہوگیا ہے گزستہ بیس سالوں کے دوران ایک بھی خاندان واپس آکرآباد نہیں ہوا ہے جبکہ فنی تربیت اور تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانواں نے بھی بڑے شہروں میں ڈیرے ڈال لٗے ہیں اور واپسی کا راستہ بھول گیے ہیں

 

 

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author