مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پنجاب کے مسیحی پھر توہین مذہب الزم کی زد ‘نارنگ منڈی میں گھر جلا دیئے گئے

پنجاب کے مسیحی پھر توہین مذہب الزم کی زد ‘نارنگ منڈی میں گھر جلا دیئے گئے

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول
پنجاپ کے ضلع شیخوپورہ کے گاوں گھڑیال کلاں میں مشتعل ہجو٘م نے حملہ کرکے مسیحوں کے گھروں کو جلاد یا ہے اس حوالے سے جو تفصیلات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق گاوں کے رہائشی کامران مسیح کے بارے میں یہ سننے میں آیا کہ اس نے توہین آمیز کلامات کہے ہیں جس پر مشتعل ہجوم نے حملہ کرے کامران مسیح کے گھرکو آگ لگا دی جس سے اردگرد کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران مسیح کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں حالات اب کنٹرول میں ہیں دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے مذہبی توہین کے ایک مقدمہ میں نامزد مسیحی ملزم کی سزائے موت کا حکم برقرار رکھتے کا حکم دیا ہے سپریم کورٹ نے ملزم قیصر ایوب کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے سیشن کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کی جانب سے دی گئی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ تاہم عدالتِ عظمیٰ نے کیس کے دوسرے اہم ملزم اور قیصر ایوب کے بھائی امون ایوب کو ثبوت عدم موجودگی کی بنا پر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ مقدمہ سال 2014ء میں درج کیا گیا تھا، جس کے مطابق قیصر ایوب اور اس کے بھائی امون ایوب پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔دسمبر 2018 میں سیشن کورٹ نے دونوں بھائیوں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔جون 2022: لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے اپیل کی سماعت کے بعد دونوں کی سزائے موت کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے اسے برقرار رکھا۔فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی، جہاں حتمی سماعت کے بعد اعلیٰ ترین عدالت نے قیصر ایوب کی درخواست خارج کر دی اورسزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author