مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


گوجرانوالہ میں رواداری تحریک کے زیر اہتمام پیپلز کنوینشن

گوجرانوالہ میں رواداری تحریک کے زیر اہتمام پیپلز کنوینشن

رپورٹ: انیسہ کنول

رواداری تحریک پاکستان کے زیراھتمام گوجرنوالہ میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے شفاف پرامن انعقاد اور عوامی شمولیت کو بڑھانے کے مقاصد کے تحت عوامی کنوینشن کا اھتمام کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں اور سیاسی کارکن بھی شریک ہوئے’اس پیپلز کنوینشن میں رواداری تحریک پاکستان نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو ناگزیر قرار دیا اور اس میں کسی قسم کے تعطل کو ملک و قوم کے لئے نقصان دہ قرار دیاچئیرمین رواداری تحریک پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں شفاف اور غیرجانبدار انتخابی عمل کے لئے ضروری ھے کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام آئینی ادارے اور نگران حکومتیں غیرجانبدار رہیں اور انتخابی عمل ہر قسم کی مداخلت سے پاک آزادانہ ہونا چاھئے۔ ملک میں امن عامہ کی خراب صورتحال اور سیاست میں عدم برداشت کی وجہ سے انتخابی عمل کو پرامن بنانے کے لئے ضروری ھے کہ انتظامی ادارے سیاسی رھنماوں اور سیاسی ورکرز کی جلسوں کے دوران حفاظت کو یقینی بنائیں اور پولنگ کے دن سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں۔ عوام بالخصوص سیاسی کارکنوں سے روادرای تحریک کی اپیل ھے کہ وہ سیاسی مخالفت کو دشمنی نہ بنائیں اور سیاسی اختلافات کو جمہوری عمل کا حصہ سمجھ کر برداشت کریں۔ گالی گلوچ اشتعال انگیزی اور ہرقسم کے تشدد سے پرہیز کریں۔ سیاسی جماعتیں اس بات کا احساس کریں کہ حقوق سے محروم طبقات بشمول محنت کش مزدور طبقہ، خواتین، مذھبی اقلیتیں اور خواجہ سراوں کو سیاسی عمل میں بھرپور شامل کئے بغیر جمہوریت بے فائدہ اور نامکمل ھے لہذا کمزور طبقات کو سیاسی عمل کا ہرحال میں موثر حصہ دینا اور شامل کرنا ناگزیر ھے۔ جمہوریت کی مضبوطی اور انسانی حقوق کے اصولوں پر مبنی رواداری معاشرہ قائم کرنے کے لئے شہریوں کا متحرک اور باشعور کردار ادا کرنا ناگزیر ھے۔ آئندہ انتخابات میں پاکستان کے شہریوں کو اس بات کا خیال رکھنا پڑے گا اداروں اور سیاستدانوں کی غلط ترجیحات اور طریقہ کار کی وجہ سے گدلے پن کا شکار ہونے والی جمہوریت کو عوام اپنے سیاسی شعور اور شمولیت سے بتدریج صاف کرسکتے ہیں۔ ایک دم سے کچھ نہیں ہو گا ارتقائی عمل سے معاملات بہتر ہوں گے لیکن صحیح سمت کا تعین کرکے آگے بڑھنا بہت ضروری ھے۔عوامی کنوینشن کی صدارت چئیرمین رواداری تحریک پاکستان سیمسن سلامت نے کی جبکہ مقررین میں رواداری تحریک پاکستان کے مرکزی صدر راشد چٹھہ، صوبائی صدر رانا محمد اسرائیل، مقامی سماجی رھنما احمد عالم راں اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ رواداری تحریک پنجاب کے ڈویژنل پریذیڈنٹ مرزا اشتیاق احمد نے نظامت کے فرائض ادا کئے۔

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos