شہباز بھٹی دوہرے ووٹ کے حق میں تھے ‘ اکمل بھٹی Author HumDaise View all posts
شہباز بھٹی دوہرے ووٹ کے حق میں تھے ‘ اکمل بھٹی
مینارٹیز الانس پاکستان کے چیرمیں اکمل بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ دوہرے ووٹ کا نظام چاہتے تھے’ انہوں نے کہا ہے کہ شہباز بھٹی نے مخلوط الیکشن بحال کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا، تاہم انہیں بعد میں اس سسٹم کی کمزوریوں کا پتا چل چکا تھا۔ جب وہ خود اسمبلی میں ہہنچے تو انہیں یہ احساس ہوا کہ ووٹوں کی طاقت سے اسمبلی میں پہنچنا کسی جماعت کی ریزور سیٹ ہر نامزد ہونے سے کئی گنا زیادہ بہتر اور جمہوری ہے۔ وہ اس نظام کو بدلنا چاہتے تھے اور دوہرے ووٹ کا نظام لانا چاہتے تھے لیکن وقت نے انہیں زیادہ مہلت نہیں دی۔ دوہرے ووٹ کی بات وہ کرسچن لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ کرتے تھے اور ہم نے اسلام آباد میں ایک احتجاج کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان کو تحریری مطالبہ منوایا تھا جو قومی اخبارات میں رپوٹ ہوا اور سی ایل ایف کے لوگ گواہ ہیں اس بات کےاور منسٹر بننے کے بعد انتخابات کو بدلنے کے موضوع پر مجھ سمیت چند دوست اس گفتگو کا حصہ بھی تھے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *