مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ مسیحوں کے دیہات کی بحالی بارے پہلا قدم

ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ مسیحوں کے دیہات کی بحالی بارے پہلا قدم

Author Editor Hum Daise View all posts

تحریر و تحقیق : سمیر اجمل

کچھ عرصہ قبل ایک گاؤں عیسی نگری کے حوالے سے میں ایک سٹوری تیار کی تھی جس میں بتایا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مذہبی اقلیتں کس قدر متاثر ہیں اس کی وجہ سے مسیحوں کے گاؤں کے گاؤں خالی ہوتے جار رہے ہیں- یہ سٹوری سوشل میڈیا پر شییر کیے جانے کے کچھ دانشور نما افراد نے نفی کی تھی اور کہا تھا مسیحوں نے بلاوجہ یا شوقیہ زمینیں فروخت کی ہے ‘ دوروز قبل ڈاکٹر یوسف ریاض اور صحافی ساتھیوں کے ساتھ مسیحوں کے قدیمی گاوں خوشپور کا وزٹ کیا تو رونگھٹے کھڑے کر دینے والے انکشافات سامنے آے- گاؤں کی پچاس فیصد سے زیادہ زمین سیم و تھور کی وجہ سے دلدل چکی ہے – فضل کاشت کرنا تو دور کی بات یہاں پر تو انسان یا مویشیوں کا کھڑے ہونا بھی مشکل ہے -لوگ زمینیں کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے پر مجبور ہیں’یہ ہیں زمینی حقایق ۔اس لیے کوئی بھی راے قایم کرنے سے پہلے زمینی حقایق کو جاننا ضروری ہے ۔خوش آیند امر یہ ہے کہ بشپ آف فیصل آباد ڈاکٹر اندریاس رحمت اور جناب جارج بوٹا نے ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ اس گاوں کی زرعی اراضی کی بحالی کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے معروف ریسریچر اور صدارتی ایوارڈ یافتہ زرعی ماہر ڈاکٹر یوسف ریاض کو ذمہ داری سونپی ہے – انہوں نے گاوں کی زمین کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری بھجواے ہیں تا کہ اراضی کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا سکے ہیں ‘مجھے قومی امید ہے کہ یہ منصوبہ کامیاب اور مسیحوں کے دیگر دیہات کے لیے بھی امید کی کرن ثابت ہو گا

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author