مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


این اے 56 میں شہزاد عمران کی ڈور ٹو ڈور کامیاب کمپین جاری

این اے 56 میں شہزاد عمران کی ڈور ٹو ڈور کامیاب کمپین جاری

Author Hum Daise View all posts

رپورٹ: ڈیوس افضل

سیاسی و سماجی شخصیت و امیدوار حلقہ این اے 56 شہزاد عمران سہوترا نے کہا ہے کہ اب پاکستانی قوم کو اپنے روشن مستقبل کے لیے اپنے حقیقی نمائندے خود منتخب کرنے چاہیے، اور اپنے قیمتی ووٹوں کے ذریعے ایسے امیدواروں کو منتخب کریں جو ملک و قوم کی خدمت عملی طور پر کرنے کے ساتھ نسلوں کے روشن مستقبل کو بھی محفوظ بنا سکے، راولپنڈی میں رھنے والی مسیحی قوم کے لوگوں سے یہ درخواست ہے کہ آپ کے ساتھ جو سیاسی نہ انصافی ھو رھی ھے جو جمہوری نظام کی نفی ہے اس کے خلاف بھرپور طریقے سے الیکشن میں اپنے مسیحی نمائندے شھزاد عمران سہوترا کو ووٹ ڈال کر اس نہ انصافی کے خلاف اٹھنے والی آواز کو مزید بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہزاد عمران سہوترا نے مزید کہا کہ سلیکشن نہیں الیکشن ہمارا نعرہ ہے اور اقلیتوں کو بھی اپنے نمائندے اپنے ووٹوں سے منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔ 8 فروری کو عوام انتخابی نشان ہینڈ پمپ پر مہر لگا کر اپنے سچے اور حقیقی نمائندے خود منتخب کریں اب وقت آگیا ہے کہ عوام سلیکشن سسٹم نا منظور کا نعرہ لگا کر اپنا اور اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اور روشن کریں۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author