مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


عدم پیروی پر سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی اپیل خارج، ڈسٹرکٹ کورٹ کا فیصلہ برقرار

عدم پیروی پر سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی اپیل خارج، ڈسٹرکٹ کورٹ کا فیصلہ برقرار

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : مشعال خان
پشاور ہائیکورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی جانب سے دائر کردہ ہرجانہ کیس میں سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی اپیل عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی ہے۔​بار بار کیس کال کیے جانے کے باوجود درخواست گزار یا ان کے وکیل میں سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا۔​ ہائیکورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ مسلسل عدم پیشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست گزار کی اس کیس میں دلچسپی ختم ہو چکی ہے۔​فیصلے کے مطابق، فریقین کی غیر موجودگی میں عدالت کے پاس اپیل خارج کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا قانونی راستہ باقی نہیں تھا۔​عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلہ اسفندیار ولی خان کے حق میں سناتے ہوئے شوکت یوسفزئی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔​ڈسٹرکٹ کورٹ کے اس فیصلے اور جرمانے کے خلاف سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جسے اب عدالت عالیہ نے عدم پیروی اور عدم دلچسپی کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے

 

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author