Author HumDaise View all posts
ہم دیس رپورٹ
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں یونٹی ڈیموکریٹک الائنس نے تمام عہدوں اور ایگزیکٹیو کونسل پر کامیابی حاصل کرکے کلین سوپ کرلیا ہے،کاشف الدین سیدخیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور ارشاد علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔خیبر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات جمعہ کے روز پشاور پریس کلب میں منعقد ہوئے، انتخابات میں مجموعی طور پر 464 ووٹ پول ہوئے، جن میں یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے صدارت امیدوار کاشف الدین سید نے 295 اور پروکریسو جرنلسٹس گروپ کے عالمگیر خان نے 156 ووٹ حاصل کئے، نائب صدارت کے لئے یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے عمران آیاز 327 ووٹ لیکر سینر نائب صدر اور شہزاد احمد 293 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے ان کے مدمقابل پروکریسو کے نادر خواجہ 98 اور محمد علی شعور 64 ووٹ حاصل کر سکے، جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے یونٹی ڈیموکریٹک کے ارشاد علی 320 لیکر منتخب ہوئے ان کے مدمقابل محمدنعیم نے121ووٹ حاصل کئے،جائنٹ سیکرٹری پر یونٹی ڈیموکریٹک کے شاہد خان بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔فنانس سیکرٹری پر یونٹی ڈیموکریٹک کے امیر معاویہ320 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل جمیل مہمند نے120 ووٹ حاصل کئے۔ایگر یکٹیو کونسل کے تمام دس نشتوں پر یونٹی ڈیموکریٹک کے احتشام خان 374، شاہ فیصل 324، افتخار حسین 323، سیف الاسلام سیفی 309، نیاز علی 293، عاصم شیراز 273، جہانزیب سرحدی 262، اسد خان 232،غلام غوث 221 اور ارشد ڈار 215 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *