Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ :جیک آفتاب
چک میں 1948کو کچی اینٹوں اور گارے کی چنائی سے ایک چرچ تعمیر کیا گیا جس کو بنے تقریباََ78سال ہو چکے ہیں جو کہ اب انتہائی خطرناک حالت میں ہے جگہ جگہ دراڑیں پڑی ہوئی ہیں جو کہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے اسی دوران ایک نیا چرچ بنانے کے لئے گاؤں کے رہائشی فاروق پال اور فرخ پال نے 15مرلے جگہ چرچ کے لئے عطیہ کے طور پر دی جس کے بعد اس جگہ پر اپنی مدد آپ کے تحت چرچ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا سال 2024اقلیتی ممبر پنجاب اسمبلی کی جانب سے چرچ بنانے کے لیے ایک کروڑپچاس لاکھ کی سکیم دی اسی دوران چرچ کا کام جاری رہااور چار فٹ بنیاد اور نو فٹ دیواریں اپنی مدد کے تحت بنا لیں عرصہ تقریباََ 2سال گزر گئے فنڈ جو کہ چرچ کے لئے سکیم دی گئی تھی کام شروع نہ کیا گیا فروری 2026میں ٹھیکدار نے چرچ کمیٹی سے رابطہ کیا کہ آپ کا بجٹ منظور ہوا ہے اور جس کا کام9فٹ دیواروں سے اوپر شروع کر دیا گیامگر 15فٹ دیواریں ہونے پر کام کو پھر روک دیا ہمارے احتجاج اور درخواست دینے پر پھر کام شروع کر دیا گیا اور چھت کا لینٹر ڈال دیا گیا تاحال ڈیڑھ کروڑ کی سکیم میں سے تقریباََ25لاکھ روپے کا کام کیا اور ابھی بہت سارا کام رہتا ہے مگر ٹھیکیدار لیت ولعل سے کام لے رہا ابھی بہت سارا کام رہتا ہے مگر ٹھیکیدار کی جانب سے کام نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے لوگ ٹینٹ لگا کر عبادت کر نے پر مجبور ہیں

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *