Author HumDaise View all posts
ہم دیس رپورٹ
اقلیتی نشست پر منتخب ہونے والی ایم پی اے سونیا آشر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔مقامی شہری کی جانب سے ایف آئی کو جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اقلیتی ایم پی اے زیادتی کا شکار ایک بچی کے ملزمان کو25سال سزا ملنے کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے خبر شیئر کی تھی جو کہ درست نہیں اس خبر کے شیئر کئے جانے سے زیادہ کے شکار اہل خانہ کو کوفت کا سامنا کرنا پڑ ا ہے جبکہ ایم پی اے کی جانب سے شیئر کی گئی یہ خبر ٹرائل پر بھی اثر انداز ہوئی ہے لہذا ایم پی اے کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب اقلیتی ایم پی اے سونیا آشر کی جانب سے وضاحتی بیان میں بھی جاری کیا جا چکاہے جس میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ بیان ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غلطی فہمی کی بنا پر شیئر ہوا ہے انہیں جو ابتدائی معلومات موصول ہوئی تھیں انہیں انہوں نے شیئر کیا تھا تصدیق ہونے پر کہ یہ معلومات درست نہیں انہیں ہٹا دیا گیا تھا انہوں نے اپنے وضاحتی بیان میں مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ کوئی بھی خبر یا بیان تصدیق کے بغیر شیئر نہ کیا جائے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *