Author HumDaise View all posts
رپورٹ: ڈاکٹر سلامت مسیح
فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 110ج ب میں انسانیت سوزواقعہ‘ بااثر زمینداروں کا مسیحی نوجوان پر تشدد‘ مونچھیں‘داڑھی مونڈھ کر گدھے پر بٹھا کر گاؤں کے چکر لگواتے رہے‘ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔پولیس تھانہ چک جھمرہ میں درج ایف آئی کے مطابق چک نمبر 110ج ب کی رہائشی جمیلہ بی بی نے تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 27فروری کی شام اس کا بیٹا واصف سیم نہر کے نزدیک لکڑیاں اکھٹی کر رہا تھا کہ بااثر افراد تیر الحق‘نعیم اور جنید اور دیگر نے اسلحہ کے زور پر اسے اغوا کیا اور چک نمبر 110ج ب میں پولٹری فارم پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا‘ استرے سے اس کی مونچھیں‘ داڑھی اور بھونیں مونڈھ کر گدھے پر بٹھا کر گاؤں کے چکر لگوائے‘ اطلاع ملنے پر میں اور میر ا بیٹا پطرس پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جمیلہ بی بی کی درخواست پرپولیس تھانہ چک جھمرہ نے ایف آئی آر درج کرکے کارووائی شروع کر دی ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *