مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


معروف شاعر’دانشور اے ندیم چل بسے

معروف شاعر’دانشور اے ندیم چل بسے

رپورٹ : وقاص بھٹی
معروف شاعر اور دانشور اے ندیم اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اے ندیم جن کا مکمل نام آسٹن ندیم تھا لیکن لوگ انہیں اے ندیم کے نام سے زیادہ جانتے تھے۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق فیصل آباد سے تھا لیکن شادی کے بعد 135 چک سٹونزاآباد ضلع خانیوال آ گئے اور اب چند سالوں سے لاھور میں تھے۔ انھوں نے چرچ آف پاکستان ملتان میں ایک عرصہ بطور سکولز سپروائیزر کام کیا۔ تقریبا” 15 سال پرنس آف پیس لائبریری شانتی نگر ادارہ عبادت کے ساتھ منسلک رہے گہرا ادبی ذوق رکھتے تھے۔ اور ان کی یادداشت کمال کی تھی ،گفتگو میں کسی کتاب کا حوالہ دیتے تو کتاب کا نام اور صفحہ نمبر تک بتاتے۔انہوں نے اپنی زندگی میں ایک بڑا کام کیا انہوں نے مسیحی شعرا کے علاؤہ ان غیر مسیحی شاعروں کے وہ اشعار اکٹھے کئے جن میں لفظ” صلیب ” استعمال کیا گیا۔جس کا نام “صلیب اور اردو ادب “رکھا گیا اس میں تقریبا 30 شعرا کا ذکر ھے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos