Author HumDaise View all posts
رپورٹ : ڈیوس افضل
ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 مارچ کو ینگسن ڈے بھر پور جوش و خروش سے منایا گیا جس کے لیے چک نمبر371 گ۔ب ینگسن آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوی ‘ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوےپاکستان فیڈریشن آف میڈیا کونسل مینارٹی افیئرز کے صدر اور صوبائی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب ڈیوس افضل سہوترا نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر جے ۔ ایف ڈبلیو ینگسن بہت بڑے مشنری تھے وہ مرے کالج سیالکوٹ کے پہلے پرنسپل بھی تھے۔ 1888ء کو انہوں نے ینگسن آباد کی بنیاد رکھی اور مسیحوں کو مفت رہائشی و زرعی زمینیں رقبے گرانٹ کئے ۔یاد رہے وہ ہنڑ پورہ چرچ بارہ پتھر سیالکوٹ کے ماڈریٹر بھی تھے اور وہیں پر آسودہ خاک ہیں۔
1 comment
1 Comment
Davis Afzal
March 8, 2025, 4:56 pmThanks alot Sameer Ajmal sahib jee
REPLY