مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پاکستان میں مذہبی اقلیتیں اور سیاسی جماعتوں کے منشور

پاکستان میں مذہبی اقلیتیں اور سیاسی جماعتوں کے منشور

Author HumDaise View all posts

سیموئیل بشیر

ادارہ برائے سماجی انصاف کے پلیٹ فارم سے چلنے والی مہم ‘میں بھی پاکستان ہوں’ اقلیتی فورم پاکستان نے پاکستان بھر میں متاثر کن مہم چلائی ہے۔ اس کا عکس پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے منشور میں نظر آرہا ہے۔ بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک قدم آگے بڑھ کر آئیں پاکستان میں موجود بڑے خلا کو بھی پر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اقلیتی فورم پاکستان کے دوستوں سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل وعدوں پر نظر رکھیں اور اس مہم کو فالواپ میں جاری رکھیں۔ سیاسی جماعتوں نے جو وعدےاپنے منشور میں شامل کئے ہیں ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں -پیپلز پارٹی نے آرٹیکل25 کے مطابق 41اور 91 کو دوبارہ دیکھتے ہوئے غیر مسلم کی صدر اور وزیر اعظم نہ بننے کی آئینی تفریق کو ٹھیک کرنے کی بات کی، پڑھ کر اور سُن کر دل تو خوش ہوتا ہے مگر دماغ سوال کرتا ہےٓ یہ وعدہ پورے کیسے ہو گا؟پیپلز پارٹی نے مزید آرٹیکل 20،22اور 36 پر عمل درآمد، مسیحیوں کے شادی اور طلاق کے قوانین، ہندووں کے شادی کے قوانین پر عملدرآمد، ملازمت کوٹے پر عملدرآمد، سپریم کورٹ کے 2014ءکے فیصلے کے مطابق کمیشن قائم بنانے اور پنجاب اور کے پی میں ہندو میرج ایکٹ کے رولز بنانے کی بات کی ہے۔پی ایم ایل نے مذہب کی جبراً تبدیلی کو روکنےکے لیے اقدامات، شہری سماجی اور مذہبی حقوق کا تحفظ،عبادت گاہوں اداروں اور اثاثوں کاتحفظ، بین الاقوامی پروٹوکول معاہدے کو یقینی بنانا، مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد سے نمٹنے کے اقدامات، اقلیتوں کے مضبوط کمیشن اور شمولیت، اشتراک اور سہولت کو یقینی بنانا جیسے وعدے کیے ہیں۔ایم کیو ایم نے قائد اعظم کی 11اگست کی تقریر کو آئین کا حصے بنانے، امتیازی قوانین میں ترامیم،نیشنل مینارٹی کمیشن کا قیام، شہریوں کی برابری،جبری شادیوں اورجبری تبدیلی مذہب کی روک تھام،تکفیر کے غلط الزام پر الزام دہندہ کے خلاف ریاستی ایف آئی آر،مذہبی آزادی اور جاب کوٹے میں اضافہ جیسے وعدے کیے ہیں۔جماعت اسلامی نے اقلیت کا لفظ ختم کر کے پاکستانی برادری کی اصطلاح متعارف کروانا کا منفرد وعدہ اور پی ٹی آئی پسے ہوئے طبقات کے ساتھ اقلیتوں کو اعلی تعلیم دلوانے کا منفرد وعدہ شامل ہے

Author

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author