مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


جنرل نشست پرالیکشن لڑنے والے نعیم گل صرف 3097 حاصل کرسکے

جنرل نشست پرالیکشن لڑنے والے نعیم گل صرف 3097 حاصل کرسکے

رپورٹ:چودھری ڈیوس افضل

فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست پر الیکشن لڑنے والے اقلیتی امیدوار نعیم گل صرف 3ہزار 97ووٹ حاصل کرسکے ہیں‘ نعیم گل کا تعلق مسیحی کیمونٹی سے ہے‘ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 115کی جنرل نشست کے لئے انہیں پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا تھا‘ اس حلقے میں مسیحی ووٹرز کی تعداد 25ہزار کے لگ بھگ ہے‘جبکہ مسیحوں کی بڑی آبادیاں وارث پورہ‘ برکت پورہ‘ابن مریم کالونی اور خوشحال ٹاؤن بھی اسی حلقہ میں ہیں‘ پی پی 115میں مسیحی ووٹرز کی بڑی تعداد ہونے کے باوجود نعیم یعقوب گل 3ہزار 97ووٹ حاصل کر سکے ہیں جس پر اقلیتی برادری کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے او رکہا جارہا ہے اس طرح کے نتائج آئندہ الیکشن میں جنرل نشستوں پر حصہ لینے والے اقلیتی امیدواروں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos