Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: روبینہ یونس
رکن پنجاب اسمبلی اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ مسیحوں کی بحالی کے لئے مالی امداد دینے کی بجائے انہیں ہنر مند بنانے پر توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فیصل آباد کے چک نمبر 113پھلائی میں اینٹیں بنانے والی مشین کے افتتاح کے موقع پر سینئر صحافی سمیر اجمل اور نمائندہ ہم دیس شمعون صاد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے اعجاز عالم نے کہا کہ جب وہ انسانی حقوق کے وزیر تھے انہوں نے قصور اور دیگر اضلاع میں جبری مشقت کا شکار بھٹہ مزدور کی رہائی کے لئے اقدامات کئے تھے اور اب بھی ان کوششوں میں مصروف ہیں کہ سخت مشقت کا شکار ان افراد کو اس مشکل سے رہائی مل سکے اور یہ لوگ اپنے قدموں پر کھڑے ہوسکیں مگر دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ بھٹہ مالکان کی قید سے رہا کروائے گئے افراد دوبارہ بھٹہ مالکان کے پاس چلے جاتے ہیں اور پھر وہی مزدوری اور کام شروع کردیتے ہیں اس لئے ان افراد کی بحالی کے لئے ایک جامع پروگرام شروع کیا جانا ضروری ہے جس کے تحت انہیں ہنر مند بنایا جاسکا اور یہ تب تک ممکن نہیں جب تک بھٹہ مزدوروں اور جبری مشقت کا شکار افراد کا مکمل ڈیٹا موجود نہ ہو انہوں نے کہا کہ اس کام میں صحافی معاون ثابت ہوسکتے ہیں آنے والے دنوں میں وہ صحافیوں کے ساتھ مل کر ان ایشوز پر کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *