مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


یکم مئی کی مناسب سے کیتھولک چرچ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

یکم مئی کی مناسب سے کیتھولک چرچ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : اعجاز بھٹی
یکم مئی 2025 کو مزدوروں کے عالمی دن اور مقدس یوسف کی عید کے مبارک موقع پر کیتھولک کیتھیڈرل فیصل آباد میں دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی اور مومنین کو روح پرور پیغام سے مستفید کیا گیا۔ریورنڈ فادر ظفر اقبال اور ریورنڈ فادر فرحان سلطان نے پاک ماس میں معاونت کی۔پاک ماس میں عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے مزدوروں کے اوزار کو برکت دے کر خصوصی دعائیں مانگی کہ خداوند تعالیٰ تمام مزدوروں کے روزگار کو باعث برکت ٹھہراۓ اور ان کے خاندانوں کو ترقی عطا فرمائے۔اس موقع پر ملکی ترقی،استحکام اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔اس موقع پر سسٹر صاحبات، مناد صاحبان و دیگر معززین مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پاک ماس کے بعد عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے وہاں پر موجود تمام مزدوروں کے ساتھ کیک کاٹا اور انہیں مزدوروں کے عالمی دن کی مبارکباد دی-

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author