Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: شمعون صاد
5 مئی 2025 کو کرسچن کالونی حرکیمپ یونین کمیٹی 146 حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے وسیم بھٹی مسیح،سلیم ملک مسیح،شمعون بھٹی مسیح،آصف پڈھیار مسیح،بوٹا مسیح،یعقوب بورٹ مسیح و سوشل ورکر شکیل سہوترا مسیح پر مشتمل وفد نے ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں قائم کیے گئے منارٹیز فیسلیٹیشن ڈیسک کی فوکل پرسن و ہیومن رائٹس سیل کی انچارج میڈم ماریہ ساریو،منارٹیز فیسلیٹیشن ڈیسک ضلع حیدرآباد کے انچارج انسپکٹر طفیل احمد شیخ و ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی حیدرآباد کے میمبر بوٹا امتیاز مسیح سے ملاقات کی۔اس موقع پر نمائندہ وفد نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو،ہیومن رائٹس سیل کی انچارج و منارٹیز فیسلیٹیشن ڈیسک کی فوکل پرسن میڈم ماریہ نوید ساریو و ٹیم میمبرز،منارٹیز فیسلیٹیشن ڈیسک حیدرآباد کے انچارج انسپکٹر طفیل احمد شیخ،میڈم نوشین سمیت ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی حیدرآباد کے ممبر٘زکی اقلیتی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی خدمات پر انہیں بےحد سراہا و مبارکباد پیش کی اور ان کی بھرپور حمایت و ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔میڈم ماریہ نوید ساریو و میمبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی بوٹا امتیاز مسیح نے وفد کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وفد کے اراکین نے میڈم ماریہ نوید ساریو کو گلدستہ،انسپکٹر طفیل احمد شیخ و میمبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی حیدرآباد بوٹا امتیاز مسیح کو اجرک کے تحائف جبکہ جناب نوید،فیلڈ آفیسر اے ایس آئی محمد شاہد،زرار حسین و دیگر کو پھولوں کے ہار پہنائے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *