Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : سرور سکندر
بلند پہاڑی علاقے شمشال پامیر میں یاک مویشیوں میں جان لیوا بیماری پھیلنے سے اب تک 108 جانور ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ درجنوں ابھی تک لاپتہ ہیں اور کئی دیگر شدید بیمار ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مزید جانوروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے-مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال یہ وبا صرف تین سے چھ ماہ کے بچھڑوں کو متاثر کر رہی تھی لیکن اس بار بڑے یاک بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اس وقت کم از کم 80 بڑے یاک مختلف علامات میں مبتلا ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔شمشال کی معیشت کا انحصار مکمل طور پر مویشیوں پر ہے ان جانوروں کی بدولت مقامی خاندان اپنے بچوں کی تعلیم علاج معالجے اور روزمرہ ضروریات پوری کرتے ہیں اسی وجہ سے موجودہ صورت حال کو مقامی آبادی نے معاشی سانحہ قرار دیا ہے-محکمہ لائیو اسٹاک ہنزہ کی جانب سے ایک ویٹرنری ڈاکٹر اور ادویات روانہ کی گئی ہیں مگر مقامی کمیونٹی کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر تجربہ کار ویٹرنری ماہرین کی مکمل ٹیم بھیجے تاکہ بروقت علاج اور بچاؤ ممکن ہو سکے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *