مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر گلگت بلتستان میں شکرانے کےنوافل اداکیے گیے ‘ وزیر اطلاعات جی بی

بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر گلگت بلتستان میں شکرانے کےنوافل اداکیے گیے ‘ وزیر اطلاعات جی بی

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: شیریں کریم
وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے ملکی حالات کے حوالے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت کی غلط فہمی کو دور کیا جائے گا۔ انڈیا سے غلطی کا جو شبہ تھا وہ کر بیٹھا اب اپنی تباہی کے لئے تیار رہے ۔ انہوں نے کہا اپریشن سوندور کے نام پر پاکستان کی سالمیت کو چیلینج کرتے ہوئے بھارت نےپاکستانی شہروں پر اپنی سرحد سے حملہ کیا جس سے 26 پاکستانی شہری شہید ہوگئے اور 46 زخمی ہوئے۔ پاکستانی ریاست کی خواہش تھی کی جنگی ماحول سے خطے کا امن تباہ نہ ہو۔ مگر سالمیت کو چیلینجز کرنے کے بعد پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور 5 رافیل طیاروں کو مار گرایا جو کہ بھارتی میڈیا نے اعتراف کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور بھارتی افواج پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے متاثر رہا 70 ہزار کے قریب سویلین شہید ہوئے ، افواج پاکستان نے قربانیاں دی۔ تمام تر ثبوتوں کے باوجود پاکستان نے خطے کے امن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے صبر کا پیمانہ لبریز نہیں کیا۔ پاکستان نے پہلگام واقع کی مزمت کی اور عالمی سطح پر شفاف تحقیقات پر ذور دیا۔ جس پر دنیا نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی اور بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دے دیا ۔ مضبوط فضائیہ ، بحریہ ہونے کے باوجود آج تک پہل نہیں کیا ۔ پاکستان نے اعدادو شمار/ حقائق کیساتھ ہمیشہ اپنے موقف کی وکالت کی۔6اور 7 مئی کی رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کر کے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا مگر پاکستانی افواج نے وہ جواب دیا کہ 65 کی جنگ کیطرح انڈیا افواج نے آج بھی اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ۔انہوں نے کہا اس موقع پر گلگت بلتستان کے عوام نے افواج پاکستان کیطرف سے منہ توڑ جواب پر شکرانے کے نوافل پڑھے۔ ا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بھارت میں جرات نہیں کہ وہ بالمقابل پاک افواج کا مقابلہ کر سکے اسکی تمام تر توجہ پراکسی پر ہے۔ پاکستانی ریاست اپنے چپے چپے کا حساب رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا دنیائے اسلام کے 55 ممالک کی نظریں اور توقعات پاکستان پر ہیں انشاء اللہ مشکل وقت میں پاکستان اسلامی ممالک کیساتھ کھڑا ہو گا ۔ انہوں نے کہا انڈیا کو اپنی فضائیہ پر بڑا فخر تھا اور رافیل طیارے جو 10 ارب ڈالر خرچ کر کے خریدے گئے تھے انکی حالت دنیا نے دیکھ لی۔ انہوں نے کہا ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں اور آج تمام تر اختلافات کو پسے پشت ڈال کر پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور آج نریندر مودی جنگ بندی کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان بلتستان کی اپنی سٹرٹیجک اہمیت ہے۔ اگر گلگت بلتستان کیطرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو دنیا کی سپر پاور ملک چائنا بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا اور بھارت کو دنیا کے لئے قبرستان کا ٹھکانہ قرار دیا جائے گا

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author