Authors Hum Daise View all posts Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
سینٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ سول تنصیبات پر حملہ جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے’بھارتی گولہ باری میں خواتین، بچے اور عبادت گاہیں بھی نشانہ بنیں ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ‘اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہےکہ مسیحی برادری نے بھارتی جارحیت کی مذمت کردی ہے -بھارتی افواج کی بزدلانہ اور بلااشتعال کارروائیاں قابلِ مذمت ہیں’ بھارت کی شر پسندی سے نیلم ویلی میں بھارتی شیلنگ نے نیلم-جہلم پاور پلانٹ کو بھی نقصان پہنچاہے -انہوں نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کے پاکستانی مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے متحد ہیں
ہماری افواج ملکی خودمختاری کی محافظ ہیں،پاکستانی اقلیتیں پاک فوج کے ساتھ ہیں اوروطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں- انہو ں نے مزید کہا ہے کہ بی جے پی انتخابات میں پاکستان مخالف بیانیہ استعمال کرتی ہےپہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر ڈالنا جھوٹا اور بے بنیاد ہے-مودی سرکار اور بی جے پی کو جھوٹے ڈرامے پر جوابدہ ہونا ہوگا-بھارت کا بیرون ملک دہشت گردی کا نیٹ ورک عالمی امن کے لیے خطرہ ہے-اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے ادارے فوری نوٹس لیں-عالمی برادری کی خاموشی امن دشمنوں کو مزید شہ دے گی
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *