Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : لدیہ مہناس
ویٹی کن میں نئی تاریخ رقم کردی گیی ہے – شکاگو (امریکہ) سے تعلق رکھنے والے کارڈینل رابرٹ فرانسس پرووسٹ رومن کیتھولک چرچ کے 267ویں پوپ منتخب ہوگیے ہیں ‘رابرٹ فرانسس پرووسٹ پہلے امریکی ہیں جو پوپ منتخب ہوے ہیں اس سے قبل کوی بھی امریکی کارڈینل پوپ نہیں بن سکا ہے ۰ انہوں نے اپنا پاپای لقب پوپ لیو چہار دہم اختیار کیا ہےان کا انتخاب تاریخی حوالے سے بہت اہم ہے – سب سے اہم بات یہ کہ پوپ لیو چہار دہم چرچ کی دو ہزار سالہ تاریخ میں پہلے امریکی شہری ہیں جنہیں اس عظیم منصب پر فائز کیا گیا۔ کیتھولک کلیسا جو ہمیشہ یورپ، بالخصوص اٹلی، اسپین، جرمنی اور پولینڈ کے رہنماؤں کے زیرِ اثر رہا ہے، اب ایک ایسے دور میں داخل ہو رہا ہے جہاں امریکہ کا ایک رہنما روحانی قیادت سنبھال رہا ہے۔پوپ لیو چہار دہم، جن کا پیدائشی نام رابرٹ فرانسس پرووسٹ ہے، 14 ستمبر 1955 کو شکاگو، الینوائے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اگستینیائی مذہبی میں شمولیت اختیار کی اور فلسفہ، الہیات، اور مشنری علوم میں گہرا مطالعہ کیا۔ انہوں نے کیتھولک یونیورسٹی آف امریکہ اور روم کی مشہور گریگورین یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔اپنی جوانی کے دنوں میں وہ پیرو میں مشنری کے طور پر کام کرتے رہے جہاں انہوں نے نہ صرف مقامی زبان سیکھی بلکہ غریب عوام کے ساتھ رہ کر ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔ ان کی یہ زمینی وابستگی اور عاجزی بعد میں ان کی قیادت کی خاص پہچان بنی۔پوپ لیو چہار دہم کئی دہائیوں تک مختلف عہدوں پر کلیسائی خدمات انجام دیتے رہے۔ انہوں نے بشپ، مشنری، اور کاھنوں کی تربیت کے نگران کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ 2023 میں پوپ فرانسس نے انہیں بشپوں کی تعیناتی سے متعلق ویٹی کن کی اہم کانگریگیشن کا سربراہ مقرر کیا، جو اس بات کا اشارہ تھا کہ ان کی قیادت اور فراست کو ویٹی کن میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *