مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


مذہبی روارداری کا فروغ‘ سول سوسائٹی کے نمائندگان کا مختلف عبادتگاہوں کا دورہ

مذہبی روارداری کا فروغ‘ سول سوسائٹی کے نمائندگان کا مختلف عبادتگاہوں کا دورہ

رپورٹ : شفقت ٹپی

مذہبی ہم اہنگی اور بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے سماجی تنظیم ایس پی او کے زیر اہتمام مختلف اضلاع کے نمائندگان نے وہاڑی میں چرچز مساجد اور درباروں کا دورہ کیا ‘جس کے دوران انہوں نے آر پی چرچ ،دربار صوفی بزرگ سائیں راب راکھا سرکار کا وزٹ کیا ” اس موقع پر سماجی تنظیم کی رہنما خدیجہ شاہین، پادری سلیمان فادر بنیامین ،، اعظم مسیح ، سابق صدر پریس کلب شیخ خالد مسعود ، حافظ عبدالمالک ، شفقت ٹپی ، حافظ صالح محمد ، ہاشم سلطان ایشلے ٹپی سمیت شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ وہاڑی شہر پنجاب بھر میں مذہبی ہم آہنگی کے سلسلہ میں مثالی شہر ہے مسیحیت سمیت تمام مذاہب میں انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیاہے اور ان کا رہنا سہنا مساوات کی اعلی مثال ہے ہمیں یہ کبھی احساس نہیں ہوا کہ ہم یہاں اقلیت میں ہیں کیونکہ اس ملک پاکستان نے ہمیں ہمیشہ عزت وقار اور تحفظ فراہم کیا ہے اور ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہمیں اپنے کردار سے ثابت کرنا ہے کہ ہم اچھے انسان ہیں چھوٹی چھوٹی خدمات انسان کو عظیم بنا دیتی ہیں حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات بھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں کہ جو بھی کام کرو دل لگا کر کرو اور خدا کو خوش کرنے کیلئے کرو والدین کی عزت و احترام سے عمر میں برکت ہوتی ہے انہوں نے مزید کہ غزہ میں ہونے والے ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں ایسے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے پاکستان بنانے میں جہاں مسلمانوں نے جان کے نذرانے پیش کئے مسیحی برادری بھی پیچھے نہیں رہی ہے

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos