Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
کھڑڑیانوالہ میں واقعہ ٹیکسٹائل مل میں دو مشین آپریٹرز کے درمیان مبینہ جھگڑے ایک ورکر جان کی بازی ہار گیا ہے ‘ مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران ایک ورکر نے دوسرے پر کرسی سے وار کیا، جو سیدھا دل پر لگا۔ شدید چوٹ لگنے سے مشین آپریٹر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے ورکر کی شناخت رزاق باجوہ سکنہ چک نمبر 151 ونجواں کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کے بعد فیکٹری میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متعلقہ پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *