Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : اعجاز بھٹی
11 اگست 2025 کو ڈسٹرکٹ پیس کونسل ( ڈی پی سی) فیصل آباد کے زیر اہتمام فیصل آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں یوم جشن آزادی 2025 کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت ڈی پی سی کے صدر پروفیسر انجم جیمس پال نے کی۔اس تقریب میں ڈی پی سی کے تمام عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر پروفیسر انجم جیمس پال، ڈاکٹر محمود ناصر ،پروفیسر ڈاکٹر رانا تسلیم اشرف، گمیلی ایل قمر ڈوگرہ ،ڈاکٹر عبدالقدیر،میاں ظفر اقبال، وارث علی بھٹہ، ملک محمد شفیق ،ڈاکٹر شمعون بھٹی،اعجاز بھٹی ،پاسٹر ارشاد پرکاش،مس صائمہ یعقوب، عارف گلزار ،شمعون و دیگر معززین نے مینارٹی ڈے اور پاکستان ڈے کے حوالے سے اظہار پیش کرتے ہوئے امن و بھائی چارے کو فروغ دینے کا پیغام دیا ۔اس موقع پر متفقہ آراہ سے طے پایا کہ فیصل آباد کی تمام تحصیلوں میں پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیات کو بہتر بنایا جا سکے ۔اس موقع پر یوم ملی نغمے گا کر اور جشن آزادی کا کیک کاٹ کر پاکستان کی 78ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *