مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


بارشوں اور سیلاب سے اقلیتی آبادیاں بری طرح متاثر‘امداد کے منتظر

بارشوں اور سیلاب سے اقلیتی آبادیاں بری طرح متاثر‘امداد کے منتظر

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ‘ ثناء ثانیہ
پنجاب میں بسنے والی اقلیتں بھی حالیہ بارشو ں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں‘اقلیتو ں کے دیہات اور شہری آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے ان کے گھر اور عبادتگاہیں متاثرہوئی ہیں جبکہ مال مویشی پانی میں بہہ جانے سے معاشی تنگدسی کا بھی شکار ہیں‘اقلیتوں کی زیادہ دیہات اور آبادیاں جنوبی پنجاب میں متاثر ہوئی ہیں جبکہ بڑے شہروں میں بارش کے پانی کی وجہ سے بھی ان کی آبادیوں کو نقصان پہنچا ہے سیلاب سے سب سے پہلے گردوارہ دربار صاحب کرتاپور متاثرہوا تھا جس میں پانی داخل ہونے کے چوبیس گھنٹے بعد ہی اسے کلئیر کردیا گیا تھا تاہم گجرات‘ سیالکوٹ‘ قصور‘چینوٹ‘ لیہ‘ مظفر گڑھ‘چوک منڈا شجاعباد اور پنجاب کے دیگر شہرو ں میں اقلیتوں کی آبادیوں میں جمع پانی تاحال نہیں نکالا جا سکا اور نہ ہی ان کا ازالہ کیا گیاہے۔اقلیتی برادری کی جانب سے صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سے مطالبہ کیا گیاہے اقلیتو ں کے مالی نقصان اور معاشی بحالی کے لئے وزارت کی جانب سے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author