Author HumDaise View all posts
رپورٹ : وقاص بھٹی
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع گڈ سمارٹین ہاسپٹل ,جو اورنگی کے علاقے پاکستان بازار تھانہ کی حدود میں واقع ہے 26 سالہ آیز ک سیمسن جو اس ہاسپٹل میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے طور پر کام کیا کرتا تھا, ہاسپٹل کے گیٹ سے 29 فروری 2012 کو اغوا کیا گیا پاکستان بازار تھانے میں اس اغوا کی ایف ائی ار کٹوائی گئی جس کا نمبر ہے 27/2012 ہے مگر تاحال آئزک سیمسن کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔ اج مغوی کی بازیابی کے لیے کراچی پریس کلب پر پرامن احتجاج کیا گیا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ آئیزک سیمسن کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے اور یہ بھی کہا گیا کہ پولیس اور ریاستی ادارے عام لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں لہذا مغوی کے والد اور مظاہرین کے رہنماؤں نے چیف جسٹس اف سپریم کورٹ, چیف جسٹس اف سندھ ہائی کورٹ صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے بیٹے آئیزک سیمسن کو فوری طور پر بازیاب کروائیں۔ مظاہرین سے خطاب کرنے میں ائزک سیمسن کے والد یونس صادق, نو منتخب ایم پی اے روما مشتاق, عبدالخالق زردان, ڈاکٹر روفس, سابقہ سٹی کونسلر اسحاق عنایت, اقلیتی کونسلر بہادر اللہ رکھا, ڈینیل, عزیز کھوکھر, محترمہ سریہ اسلم اور ائیزک سیمسن کی والدہ شامل تھی
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *