مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


شہباز بھٹی شہید کی یاد میں سانگلہ ہل میں تقریب کا انعقاد

شہباز بھٹی شہید کی یاد میں سانگلہ ہل میں تقریب کا انعقاد

 

 

رپورٹ:اعجاز بھٹی

چک جھمرہ کے علاقہ سانگلہ ہل سراں والی میں شہید شہباز بھٹی کی تیرہویں برسی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا اس تقریب کا اہتمام معروف سماجی رہنما چودھری امجد پرویز اور اقبال بھٹی نے کیا تھا’تقریب کی صدارت پرویز رفیق سابق ایم پی اے پنجاب و چیئرمین آل پاکستان مینارٹیز الائنس ( فاؤنڈرز) نے کی پرویز رفیق نے کارکنان و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید شہباز بھٹی ایک نظریے، ایک سوچ کا نام ہے ۔شہید شہباز بھٹی ایک متحرک عوامی رہنما تھے،جو زندگی بھر معاشرے میں دلوں کو جوڑنے کے لئے سرگرم عمل رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید شہباز بھٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے تحت ملک میں مذہبی آہنگی کے فروغ کےلیے کام کرتے رہے اور اسی جرم کی پاداش میں انسانیت دشمن قوتوں نے انہیں شہید کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک شہید حق شہباز بھٹی کی شہادت کے بعد APMA کے تمام منقسم گروہوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔تاکہ شہید حق کے مشن کو باقاعدہ طور جاری و ساری رکھا جا سکے ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر شمعون بھٹی، میڈم طاہرہ انجم چوہدری، اقبال بھٹی، چوہدری امجد پرویز، رائے نوید ظفر بھٹی ایڈووکیٹ، یشوع بھٹی، چوہدری رشید، چوہدری بختاور، پاسٹر مقصود و دیگر معززین بھی شامل تھے۔ مقررین نے شہید حق شہباز بھٹی کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں پرویز اختر گل، شہباز جٹ، ایوب گل، یشوع بھٹی،اعجاز بھٹی، پاسٹر انور، پاسٹر مقصود رانجھا، چوہدری رشید، چوہدری بختاور ،ناصر بھٹی، جانسن، ارشد گل اور پنجاب بھر کے سیکنڑوں کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شہید شہباز بھٹی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہید حق کے مشن کے تکمیل اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos