مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ّسی پی ڈی آئی‘ وویمن شلٹر اورعوام آرگنائزیشن کے اشتراک سے صحافیوں کے لئے ورکشاپ کا اہتمام

ّسی پی ڈی آئی‘ وویمن شلٹر اورعوام آرگنائزیشن کے اشتراک سے صحافیوں کے لئے ورکشاپ کا اہتمام

  Author HumDaise View all posts

 

”ہم دیس“ رپورٹ

سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اینشیٹو (سی پی ڈی آئی)‘ ایسوسی ایشن فار وویمن ایورنس اینڈ موٹیویشن (عوام) اور وویمن شلٹر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے فیصل آباد میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا‘ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں معروف صحافی عمرچیمہ اور سابق ممبر پنجاب انفارمیشن کمشن زاہد عبداللہ نے صحافیوں کو رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی افادیت‘ اسکے موثر استعمال اور صحافتی حوالے سے اس ایکٹ کے ذریعے معلومات کے حصول کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کیا جبکہ‘فیک نیوز‘ انوسٹیگیٹو رپورٹنگ(تحقیقاتی صحافت) کے حوالے سے بھی عملی مشقوں کے ذریعے صحافیوں کو بتایا گیا جبکہ کمزور طبقات‘ مذہبی اقلیتو ں‘ خواجہ سراء کیمونٹی‘ خواتین اور افراد باہم مغدوری کے لئے لئے رپورٹنگ کے دوران الفاظ کے چناؤ اور محتاط رویہ جات بارے آگاہ کیا گیاہے‘ تربیتی ورکشاپ میں پرنٹ‘ الیکٹرانکٹ اور ڈیجٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘ تربیتی ورکشاپ میں عوام آرگنائزیشن کی جانب سے سونیا پطرس جبکہ وویمن شلٹر کی جانب سے شوکت جاوید نے بطور فوکل پرسن ٹریننرز کی معاونت کی۔

Author

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author