مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پاکستان بین المذاہب امن کمیٹی کی تقریب حلف برداری

پاکستان بین المذاہب امن کمیٹی کی تقریب حلف برداری

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ:اعجاز بھٹی
پاکستان بین المذاہب امن کمیٹی کی تقریب حلف برداری فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور دعا سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میاں طاہر جمیل ایم پی اے اور چیف گیسٹ جناب کامران بھٹی تھے۔تقریب میں مرکزی، صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر ہم خیال مسیحی و مسلم مرد و خواتین کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔تقریب سے میاں طاہر جمیل ایم پی اے پنجاب، جناب کامران بھٹی، ریورنڈ بشپ زاہد بشیر گل، سرفراز عرف جانی، سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر شمعون بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری پنجاب پاکستان بین المذاہب امن کمیٹی جناب اشر اینتھنی، صدر پنجاب بیرسٹر میاں محمد بلال انور، اعجاز جیکب گل، دلشاد گل، شہریار، ملک اکبر بانی و چیئرمین اور مرکزی رہنما ڈاکٹر عادل راجہ نے خطاب کیا۔تمام ذمہ داران اور مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں گے اور مل جل کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور امن کے فروغ کے لیے تمام انتظامی اداروں کے ساتھ مل کر دن رات کوشاں رہیں گے۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author