مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


عورت مارچ کی منتظم لائبہ زینب پر بے جا تنقید کی زد

عورت مارچ کی منتظم لائبہ زینب پر بے جا تنقید کی زد

 

 

رپورٹ: انیسہ کنول

ملتان میں عورت مارچ کی منتظم اور روح رواں لائبہ زینب کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانے پر سول سوسائٹی کی جانب سے نا پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے‘ لائبہ زینب گزشتہ کئی سالوں سے خواتین‘ ٹرانسجینڈر کیمونٹی‘ اقلیتوں اور دیگر خواتین کے لئے سرگرم عمل ہیں اور ہر سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں ”عورت مارچ“ کے منتظمین میں بھی شامل ہوتی ہیں‘”progressoive Mems”نام پیج پر ملتان میں ہونے والے عورت مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیاہے کہ لائبہ زینب کی وجہ سے عورت مارچ کامیاب نہیں ہوسکا ہے کیونکہ لائبہ زینب کسی کو آگے آنے کا موقع نہیں دیتی ہیں جس پر سول سوسائٹی کے ممبران نے اس تنقید کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ کی کامیابی سے خائف لوگ پہلے عورت مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے‘ اب انہوں نے انفرادی طور ان لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جو کہ عورتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے ہیں‘ ملتان میں عورت مارچ کا انعقاد ہی لائبہ زینب کی کوشش سے ہوتا رہا ہے‘لائبہ زینب پر تنقید بلاجواز ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos