رپورٹ :اعجاز بھٹی Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ :اعجاز بھٹی
ادبی تنظیم فروغِ سخن کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت فروغِ سخن کے صدر امجد پرویز ساحل نے کی۔ اجلاس میں ظہور کیلون، طاہر نوشاد، مشتاق خوشی، ایوب شنوا، امجد رشید اور اعجاز بھٹی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا ادبی تقریبات “کتاب، گفتگو اور چائے” اور “مزاحیہ مشاعرہ” کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا اور نئے تین ممبران اعجاز بھٹی، مشتاق خوشی اور ڈاکٹر روفن ولیم کو فروغ سخن میں ویلکم کرنا تھا تھا اجلاس میں طے پایا کہ ادبی نشست “کتاب، گفتگو اور چائے” کا انعقاد 26 ستمبر کو کیا جائے گا
اس کے علاوہ محفل میں شاعری کا حصہ بھی ہوگا جس میں اعجاز بھٹی، ایوب شنوا اور ونسنٹ پیس اپنا کلام پیش کریں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ نشست قارئین اور اہلِ قلم کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی جہاں کتاب دوستی اور فکری مکالمے کو فروغ دیا جائے گا جبکہ فروغِ سخن کی دوسری بڑی تقریب “مزاحیہ مشاعرہ” ہے 24 اکتوبر کو منعقد کروایا جائے گا’اجلاس میں امجد پرویز ساحل نے کہا کہ “فروغِ سخن” کا مقصد نوجوان نسل کو کتاب سے جوڑنا اور ادب کو عام آدمی تک پہنچانا ہے جس کی لئے تنظیم کے پلیٹ فارم سے تقریبات کا انعقاد جاری رہے گا

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *